Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سالانہ 9 لاکھ ٹن آٹے کی پیداوار

20 ملین سے زیادہ آٹے کی بوریاں تیار کی جاتی ہیں(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں فلو ملز کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر عبداللہ البابطین نے کہا ہے کہ مملکت میں سالانہ 9 لاکھ ٹن آٹا تیار کیا جارہا ہے۔ 45 کلو گرام وزن کی 20 ملین سے زیادہ آٹے کی بوریاں تیار کی جاتی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق انجینیئر عبداللہ البابطین نے کہا کہ سعودی عرب میں فلور ملز معیاری کام کررہے ہیں۔ پوری آبادی کو آٹا مطلوبہ مقدار میں فراہم کیا جارہا ہے۔
گندم سے تیار کی جانے والی اشیا بھی مہیا کی جارہی ہیں۔ سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور حج و عمرہ زائرین کو آٹے اور اس سے تیار کردہ اشیا کی جتنی ضرورت ہوتی ہے وہ فراہم کی جاتی ہے۔ 

مملکت کےتمام علاقوں کی ضروریات ہوری کی گئی ہیں( فوٹو عکاظ)

انہوں نے کہا کہ غذائی اشیا میں خودکفالت کو یقینی بنانے میں فلور ملز کا کردار اہم ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے درکار آٹا بھی ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ ساڑھے 4 لاکھ سے زیادہ آٹے کی بوریاں مملکت بھر میں قائم فلور ملز فراہم کررہے ہیں۔  
فلو ملز کےایگزیکٹیو چیئرمین نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران مکہ مکرمہ، قصیم، تبوک اور الشرقیہ ریجنوں کو مستقل بنیادوں پر وافر مقدارمیں آٹا فراہم کیا گیا۔ مملکت کے دیگر علاقوں کی ضروریات بھی ہوری کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ فلورملز کی تمام شاخیں 2 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن آٹا قومی گوداموں میں محفوظ کراتے ہیں جبکہ یومیہ پیداوار4200 ٹن ہے۔ 

شیئر: