Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران نماز سجدے میں انتقال، ٹیکسی کے نرخوں میں اضافہ اور گھریلو ملازم رکھنے پر فیس سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

ڈیوٹی ڈسپلن نظام رواں ہفتے سے نافذ کیا جا رہا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد نبوی میں ایک زائد کا نماز کے دوران سجدے کی حالت میں انتقال ہوا تو یہ اطلاع مملکت سے آنے والی خبروں میں خاصی نمایاں رہی۔
اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹیکسی کے نرخوں میں اضافہ اور کم از کم کرائے کے تعین سمیت سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کے لیے گھریلو ملازم رکھنے پر فیس سے متعلق خبر بھی زیادہ توجہ حاصل کرنے والے موضوعات میں شامل رہی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران رمضان کے دوران ریستوران کھلنے یا نہ کھلنے کے حوالے سے سعودی ایوان ہائے صنعت وتجارت کونسل سے منسوب خبر کی وضاحت کو بھی مملکت اور اس سے باہر مقیم افراد نے بھرپور دلچسپی سے دیکھا۔

مسجد نبوی میں نماز کے دوران سجدے کی حالت میں انتقال

سعودی عرب میں مسجد نبوی میں جمعے کے دن نماز کے دوران سجدے کی حالت میں ایک زائر کے انتقال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نمازی سجدے کی حالت میں ہے۔ اسی دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

مسجد نبوی میں دوران نماز زائد کے انتقال سے متعلق خبر نمایاں رہی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی کے نرخ بڑھا دیے، کم از کم کرایہ کتنا؟

سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہروں میں ٹیکسی کا کرایہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کم از کم کرایہ دس ریال کیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’چار سواریوں والی گاڑی کا کم از کم کرایہ دس ریال ہوگا۔ فی کلو میٹر 1.80 ریال کے بجائے 2.10 ریال چارچ کیے جائیں گے۔ 16.675 فیصد اضافہ کیا گیا ہے‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودیوں اور غیرملکیوں کو کتنے گھریلو ملازم رکھنے پر فیس دینا ہوگی؟

سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ 22 مئی سے ایسے سعودی شہریوں سے فی گھریلو ملازم سالانہ 9600 ریال مقابل مالی (فیس ) کے طور پر وصول کیے جائیں گے جن کے یہاں گھریلو ملازمین کی تعداد چار سے زیادہ ہوگی۔
سعودی عرب میں پانچ اور اس سے زیادہ گھریلو ملازمائیں رکھنے والے افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بیان میں کہا کہ ’چار سے زیادہ گھریلو ملازم رکھنے والے ہر سعودی شہری سے فی گھریلو ملازم مقابل مالی کی وصولی کی جائے گی۔ اس کا پہلا مرحلہ 22 مئی سے شروع ہوگا۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

ٹیکسی کے کم سے کم کرائے کا اعلان بھی کیا گیا ہے (فائل فوٹو: عاجل)

رمضان میں دن کے وقت ریستوران کھلیں گے؟

سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل کے سربراہ عجلان العجلان نے کہا ہے کہ ’رمضان کے دوران دن کے وقت ریستورانوں کے حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ ’سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت نے رمضان کے دوران دن کے وقت سعودی اور انٹرنیشنل ریستورانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے۔‘
عجلان العجلان نے کہا کہ ’سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل کے حوالے سے یہ دعوٰی بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔‘

مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودی عرب میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کب تک استعمال کیاجا سکتا ہے؟

ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مملکت آنے والے زائرین ایک برس تک انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرنے کے مجاز ہیں۔ مذکورہ مدت کے بعد اگر انکا قیام طویل ہوتوانہیں مقامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپرایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے زائرین جن کے ہمراہ اپنے ملک کا یا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ہووہ کتنی مدت تک کےلیے اسے مملکت میں استعمال کرسکتے ہیں؟
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودی عرب نے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

سوشل میڈیا کی مشہورسعودی خاتون ’ساز القحطانی‘ ٹریفک حادثے میں ہلاک
سوشل میڈیاپرمشہورسعودی  خاتون ’ساز القحطانی‘ ریاض میں المناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ القحطانی کی ہلاکت کی خبرپر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رنج و افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق ریاض میں مقیم 22 سال ساز القحطانی کی گاڑی کو پیش آنے والے المناک حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ القحطانی کی تیز رفتار کارپل کی سائٹ سے ٹکرا کرحادثے کا شکار ہوئی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سوشل میڈیا پر مشہور سعودی خاتون کا انتقال ٹریفک حادثے میں ہوا (فوٹو: ویڈیو گریب)

نیا ڈیوٹی ڈسپلن سسٹم کب نافذ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟

سعودی عرب میں آئندہ ہفتے ڈیوٹی ڈسپلن سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ ملازمین کی کارکردگی اور ڈیوٹی کی پابندی کے حوالے سے انسانی مداخلت کم ہو اور مشینی بنیاد پر ملازمین کی ڈیوٹی کی پابندی کا ریکارڈ حاصل کیا جا سکے۔
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق سعودی عرب کی بیشتر وزارتوں اور سرکاری اداروں میں ڈیوٹی کی پابندی کو یقینی بنانے اور ملازمین کی کارکردگی کا معیار بلند کرنے کے لیے ڈیوٹی ڈسپلن سسٹم لایا جا رہا ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں
کورونا کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد کیا پاکستان سے عمرہ پیکجز سستے ہوں گے؟
سعودی حکام کی جانب سے کورونا کے باعث عائد کی گئی بندشوں کے خاتمے کے بعد عمرہ زائرین کے لیے قرنطینہ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، رمضان المبارک میں توقع کی جارہی ہے کہ عمرہ زائرین بڑی تعداد میں سعودی عرب جانے کے خواہش مند ہوں گے۔  
سعودی حکام نے مملکت آنے والے مسافروں پر قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی بھی ختم کر دی ہے۔ اس کے علاوہ مملکت میں کھلے مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

گھریلو ملازمین کی تعداد سے متعلق وضاحت کی گئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

سعودی مرکزی بینک نے رمضان المبارک کے دوران ملک میں تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران تمام بینک صبح 10 بجے سے 4 بجے عصر تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: