Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے پرآنے والوں کا ابشر اکاونٹ بن سکتا ہے؟

ابشراکاونٹ ہر شخص کا بنانا لازمی ہے خواہ سعودی شہری ہوں یا مقیم غیر ملکی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام سرکاری معاملات کوڈیجیٹل طریقے سے پیش کیا جاتا ہے۔
ڈیجیٹل ذرائع کی وجہ سے معاملات کافی آسان ہوگئے ہیں جبکہ اس سے قبل اقامے کی تجدید اورخروج وعودہ وغیرہ کا اجرا کافی دشوار ہوا کرتا تھا۔
ابشراکاونٹ ہر شخص کا بنانا لازمی ہے خواہ سعودی شہری ہوں یا مقیم غیر ملکی تمام افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنااکاونٹ ابشر پورٹل پربنائیں۔
ابشر سروس کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت ’کیا وزٹ ویزے پرآنے والا اپنا ابشراکاونٹ بنا سکتا ہے؟‘
اس حوالے سے جوازات کے پورٹل ابشر کی جانب سے جواب دیا گیا کہ وزٹ ویزے پر آنے والے اپنا ابشر اکاونٹ بنا سکتے ہیں۔ ابشراکاونٹ کے ذریعے ان کے تمام قانونی معاملات انجام دیے جاتے ہیں۔ 
واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل طریقے سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیے جاتے ہیں جن میں سب سے معروف اورضروری پلیٹ فارم ’ابشر‘ ہے۔ 
ابشر پلیٹ فارم پر ہرسعودی شہری اور یہاں رہنے والے غیر ملکی کا اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری معاملات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے ابشر پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
شخصی معاملات کی انجام دہی کے لیے ‘ابشر’ پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ تجارتی یا کمپنیوں کے لیے ‘مقیم’ مخصوص ہے۔ 
ابشرمیں اکاؤنٹ بنانےکے لیےاقامہ ہولڈر کے علاوہ وزٹ ویزے پرآنے والوں کو بھی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ وزٹرز کو یہ سہولت ان کے پاسپورٹ نمبر اورمملکت میں داخل ہونے کے بعد جاری کیا جانے والا امیگریشن انٹری نمبر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

 ابشراکانٹ بنانے سے کافی سہولت ہوتی ہے جس کے بعد تمام معاملات ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کیے جاسکتے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

ابشر اکاؤنٹ بنانے کے مختلف طریقے ہیں جن میں سب سے بہتر طریقہ جوازات کے دفتر یا مختلف مقامات پر نصب کی گئی جوازات کی خود کار کمپیوٹرز کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔
دوسرا طریقہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے بھی کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ تیسرا طریقہ جوازات کے پورٹل پرلاگ ان کرکے وہاں اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے معلومات فیڈ کی جائیں جس کے بعد جوازات کی جانب سے نصب میشنوں پرفنگرپرنٹ اور آئی اسکینگ کرکے اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے ابشراکانٹ بنانے سے کافی سہولت ہوتی ہے جس کے بعد تمام معاملات ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کیے جاسکتے ہیں جن میں وزٹ ویزے کی توسیع اور دیگر معاملات شامل ہیں جبکہ ابشر اکاونٹ کی سہولت سے قبل جوازات کے دفترجانا پڑتا تھا مگر اس سہولت کے بعد جوازات کے دفترجانے کی ضرورت نہیں رہی اور گھر بیٹھے ہی تمام معاملات انجام دیے جاسکتے ہیں۔   

شیئر: