Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف بلدیہ کی رضاکاروں کے تعاون سے صفائی مہم

مختلف مقاات پرنصب 12 سوکھمبے صاف کیے جاچکے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
طائف میں بلدیہ کی جانب سے شاہراہوں پرنصب بجلی کے کھمبوں پرچسپاں مختلف اشتہارات کی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ مہم کا مقصد مرکزی شاہراہوں کی صفائی اور منظرکو بہتر کرنا ہے۔
سبق نیوز نے ریجنل بلدیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ طائف شہر کی اہم شاہراہوں پرنصب کھمبوں پراشتہاری چسپاں اسٹیکرز شہرکی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔

مہم کا مقصد لوگوں کوصفائی کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کرنا ہے(فوٹو، سبق نیوز)

بلدیہ کی اس صفائی مہم میں متعدد رضاکارشرکت کررہے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اس ضمن میں اب تک 1200 سےزائد تجارتی اشتہارات کے اسٹیکرز اورپوسٹرز کوصاف کیا جاچکا ہے جبکہ مہم ابھی بھی جاری ہے۔
صفائی مہم کے حوالے سے رضاکاروں کی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ اپنے شہر کو صاف رکھنا ہرایک کی ذمہ داری ہے۔ مہم کا مقصد لوگوں کو صفائی کی اہمیت اورنظم وضبط کی افادیت سے بھی آگاہ کرنا ہے۔

شیئر: