Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل ثور کے قریب علاقے کی صفائی کا آغاز

جبل ثور کے علاقے میں تجاوزات کی فہرست تیار کی گئی ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اسلامی تاریخ کے اہم پہاڑ ’ثور‘ کے قریب مٹی کے ٹیلے ہٹوانے شروع کردیے ہیں۔ 17 ہزار 500 مربع میٹر کا رقبہ صاف کیا جارہا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی کونسلوں کی ایجنسی کی مدد سے جبل ثور کے علاقے میں تجاوزات کی فہرست تیار کی گئی اور سیکیورٹی فورس کی مدد سے وہاں قائم کردہ عمارتیں ختم کرادی ہیں۔
میونسپلٹی نے خبردار کیا کہ سرکاری املاک اور خالی پلاٹس پر قبضے ہٹوائے جائیں گے کسی کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مکہ مکرمہ میں جہاں بھی تجاوزات ریکارڈ پر آئیں گی انہیں پہلی فرصت میں ختم کرایا جائے گا۔ 

شیئر: