Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے عمرہ زائرین آن لائن ویزا کیسے حاصل کریں، پابندیاں کیا ہیں؟

عمرہ زائرین کو آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا(فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی حکومت نے بیرون مملکت سے عمرہ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق سعودی حکام نے بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔ انشورنس سکیم میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں علاج معالجے کی سہولتیں مہیا ہونا ضروری ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی حکومت نے عمرے کے حوالے سے بعض پابندیاں ختم کی ہیں۔  مملکت آنے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنے اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں ہے۔‘
’عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول اب ضروری نہیں رہا۔‘
بیرون مملکت سے آنے والوں کے لیے عمرہ اجازت نامہ اسی صورت میں جاری ہوتا تھا جب وہ ویکسین ریکارڈ کا اندراج کرائیں، اب یہ پابندی بھی نہیں رہی ہے۔
 

شیئر: