Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں امام کو لقمہ دینے کے لیے کمیٹی تشکیل

’کمیٹی میں ائمہ حرم کے علاوہ قرآن مجید کے دو حفاظ بھی شامل ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں امام کو لقمہ دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی میں ائمہ حرم کے علاوہ قرآن مجید کے دو حفاظ بھی شامل ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’لقمہ دینے والی کمیٹی شرعی اور فقہی تقاضوں کی پابندی کرتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے‘۔
’یہ کمیٹی امام کے پیچھے نماز پڑھے گی اور ضرورت کے وقت لقمہ دینے کا کام کرے گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کمیٹی کی تشکیل انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں ہے‘۔
 
 

شیئر: