Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مساجد کے بیرونی سپیکرز اذان اور اقامت کے لیے مخصوص ہوں گے

سعودی وزیر اسلا می امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ’حرمین شریفین کے علاوہ ‘ تمام مساجد خارجی لاوڈ سپیکرزصرف اذان اوراقامت کے لیے استعمال کیے جائیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں ۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیراسلامی امور نے کہا کہ  سوشل میڈیا پر جو یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کے خارجی لاوڈ سپیکر استعمال کیے جائیں گے ، یہ دعویٰ درست نہیں۔  
آل الشیخ نے مزید کہا کہ مساجد کے خارجی لاوڈ سپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے مخصوص ہیں جبکہ مسجد کے اندر نماز کے دوران  اندرونی اسپیکرز کی آواز بھی درمیانے درجے کی رکھی جائے گی ۔
یاد رہے کہ وزیراسلامی امور نے اس سے قبل وزارت کی تمام شاخوں کو ہدایات جاری کی تھی کہ رمضان المبارک کے دوران خارجی لائوڈ سپیکر سے صرف اذان اور اقامت کے لیے مخصوص کیے جائیں اوراسپیکرز کی آواز ایک تہائی درجے کی ہو ۔آل الشیخ نے تنبیہ کی کہ جو لوگ اس کی پابندی نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔  

شیئر: