Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی المبارکیہ مارکیٹ میں آتشزدگی

آتشزدگی سے متعدد دکانیں متاثرہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
کویت کی المبارکیہ مارکیٹ میں آگ لگ گئی ـ آتشزدگی کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ مارکیٹ میں متعدد دکانیں آگ سے متاثر ہوئی ہیں ۔  
کویتی جریدے ’القبس‘ کے مطابق کویتی فائر بریگیڈ فورس آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ گئی ۔ متعدد ٹیمیں آگ بجھانے کی ممکن کوشش کر رہی ہیں ۔  
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ المبارکیہ مارکیٹ کی متعدد دکانوں میں آگ بھڑکی ہوئی ہے ۔ اس پر قابو پانے کے بعد تفصیلات سے رائے عامہ کو آگاہ کیا جائے گا ۔  

شیئر: