Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا نواں بحری جہاز غزہ کے لیے7 ہزار ٹن امدادی سامان لے کر روانہ

امدادی سامان کا مجموعی حجم بڑھ کر84 ہزار ٹن سے زیادہ ہوگیا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے سنیچر کو غزہ کے متاثرین کےلیے جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر نواں بحری جہاز روانہ کیا ہے۔
 امارات کا نواں بحری جہاز ’حمدان‘ خلیفہ پورٹ ابوظبی سے روانہ ہوا، یہ مصری پورٹ العریش پر لنگر انداز ہوگا، جہاں سے امدادی سامان اتار کر غزہ کے محصور علاقے میں فلسطینیوں کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
وام کے مطابق اس پر7 ہزار ٹن امدادی سامان موجود ہے، جس میں 5 ہزار ٹن فوڈ پیکیج، ایک ہزار900 ٹن کچن کی اشیا ضرورت،100 ٹن ہیلتھ کیئر میڈیکل ٹینٹ اور پانچ مکمل آلات سے لیس ایمبولنیسں شامل ہیں۔
نویں بحری جہاز کی روانگی کے بعد غزہ بھیجے جانے والے امدادی سامان کا مجموعی حجم بڑھ کر84 ہزار ٹن سے زیادہ ہوگیا۔
یاد رہے امارات نے 7.5 کلو میٹر طویل پائپ لائن کا بھی افتتاح کیا ہے، جو مصری، اماراتی ڈی سیلیننشن پلانٹس سے غزہ کی پٹی تک صاف پانی فراہم کرے گی۔ 
یہ پائپ لائن یومیہ تقریبا 20 لاکھ گیلن پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دس لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
امارات اور قبرص نے غزہ میں فلسطینیوں تک ضروری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ایک مشترکہ پروگرام میں بھی حصہ لیا ہے۔

شیئر: