Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 14 برس بعد رمضان میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں

2007 میں آخری بار رمضان میں تعلیمی سرگرمیاں ہوئی تھیں(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں تقریبا 14 برس بعد رمضان کے دوران دن میں تعلیمی ادارے کھولے گئےہیں۔ اس سے قبلسکولوں کی سالانہ تعطیلات رمضان میں ہوتی رہی ہیں۔ 
عاجل نیوز نے ماہرتعلیم محمد الثبیتی کے حوالے سے بتایا کہ 2007 میں آخری باررمضان میں تعلیمی سرگرمیاں ہوئی تھیں۔
بعدازاں رمضان میں تعلیمی اداروں میں سالانہ تعطیلات کا سلسلہ شروع ہوگیا جو سال 2021 تک جاری رہا اس سال طلبہ رمضان میں سکول جا رہے ہیں۔
ماہرتعلیم الثبیتی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوبرسوں سے کورونا کی وبا کے باعث تعلیمی سلسلہ آن لائن رہا جبکہ اس برس کورونا کی وبا پرقابوپا لینے کے بعد سکول کھولے گئے ہیں تمام طلبا کے لیے سکول حاضری لازمی ہے۔
 ماہرتعلیم کا کہنا تھا کہ ’یہ نسل جو کہ اس وقت تعلیمی دورسے گزررہی ہے پہلی بار رمضان میں تعلیمی اداروں میں حاضرہورہی ہے‘ـ 
واضح رہے سعودی عرب میں گزشتہ 14 برسوں سے رمضان سے قبل ہی تعلیمی اداروں میں سالانہ تعطیلات کا آغاز کردیا جاتا تھا جو حج کے اختتام تک جاری رہتی تھیں۔ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز سال ہجری کے آخری مہینے یعنی ذوالحجہ کے تیسرے ہفتے سے کیاجاتا تھا۔ 

شیئر: