Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فلاحی کاموں کی سپورٹ کے لیے آگاہی مہم

سیکڑوں غیر منافع بخش تنظیموں نے آگاہی مہم میں حصہ لیا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
کنگ خالد فاؤنڈیشن نے مملکت میں غیر منافع بخش شعبے کی سپورٹ کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رمضان کے دوران مملکت میں ایسے افراد اور خیراتی اداروں کی جانب سے فلاحی کاموں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے جو غیر منافع بخش شعبے میں تعاون، رضاکارانہ، عطیہ اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔
یہ تیسرا موقع ہے جب کنگ خالد فاؤنڈیشن کی مہم شروع کی گئی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر ٹرسٹ ورتھی ہیش ٹیگ کو اپنا رہی ہے۔
سیکڑوں غیر منافع بخش تنظیموں نے آگاہی مہم میں حصہ لیا ہے جس کا مقصد سعودی غیر منافع بخش شعبے کی ایک مثبت تصویر اوراس کے ترقیاتی کردار کو پیش کرنا ہے۔
مہم کا مقصد این جی اوز میں کمیونٹی کے اعتماد کو بڑھانا اورغیر منافع بخش تنظیموں میں شرکت، رضاکارانہ،عطیہ اور رکنیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ ایک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر سعودی غیر منافع شعبے کے اہم کردار پر زور دیتا ہے جو حکمرانی، احتساب اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل پیرا ہے اور مملکت کے وژن 2030 کو حاصل کرنے میں براہ راست تعاون کرتا ہے۔
کنگ خالد فاؤنڈیشن افراد اوراداروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اس سال رمضان کے دوران مملکت میں این جی اوز کی مدد کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کریں۔
2001 میں قائم کی گئی کنگ خالد فاؤنڈیشن سعودی معاشرے میں مساوی مواقع کو فروغ دینے، غیر منافع بخش شعبے کی صلاحیتوں کو بڑھانے،اس کے سماجی، ترقیاتی اثرات کو بڑھانے اور سماجی ترقی کے حصول کے لیے قومی پالیسیاں تیار کرنے میں فیصلہ سازوں کی مدد کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔

 

شیئر: