Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ایک ہفتے کے دوران تین ہزار سے زیادہ گداگر گرفتار

سعودی قانون کے تحت ہر طرح کی گداگری ممنوع ہے( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں امن عامہ کے حکام نے کہا ہے کہ’22 سے 30 مارچ تک مملکت بھر میں تین ہزار 719 گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘  
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ امن عامہ نے خبردار کیا کہ ’سعودی قانون کے مطابق طرح کی گداگری ممنوع ہے ۔ کسی بھی عنوان سے گداگری کی اجازت نہیں ہے۔‘
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری اور مقیم غیرملکی گداگری کے انسداد میں تعاون کریں۔ مکہ مکرمہ اور ریاض ریجنز میں گداگروں کے خلاف 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 پر رابطہ کر کے اطلاع دی جائے۔‘ 
سعودی قانون کے بموجب گداگری کا انسداد وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ مقامی گداگروں کو حراست میں لے کر سماجی فلاحی اداروں کے حوالے کر دیا جاتا ہے ۔ ان کی سماجی، ذہنی اور معاشی ضروریات کا جائزہ لے کر مسائل حل کیے جاتے ہیں جبکہ قانون کی خلاف ورزیوں پر احتساب کےلیے متعلقہ عدالت کو معاملہ سپرد کر دیا جاتا ہے۔  

شیئر: