Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ایشیائی گداگر عورت گرفتار، ایک لاکھ ریال سے زائد رقم برآمد

گداگرکے قبضے سے غیر ملکی کرنسی کے علاوہ زیورات بھی برآمد ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری نے ایک ایشیائی عورت کوگرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 1 لاکھ 17 ہزار ریال اوربڑی مقدار میں سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔
اخبار 24 نے محکمہ انسداد گداگری کی جانب سے جاری وڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ گداگرعورت کے قبضے سے سعودی ریال سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ جو اسے عمرہ زائرین نے دیئے تھے کے علاوہ بڑی تعداد میں سونے کے زیورات بھی برآمدہوئے۔
گداگرعورت کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم ایک لاکھ 17 ہزار ریال کے قریب ہے جو اس نے لوگوں سے مانگ کراکھٹی کی تھی۔
اس حوالے سے محکمہ انسداد گداگری کا کہنا تھا کہ لوگ پیشہ ورگداگروں کو رقم دے کرانکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو غلط ہے اس طرح وہ افراد جو نادانستہ طورپرپیشہ ورگداگروں کو رقم دیتے ہیں وہ دراصل اس پیشہ کو فروغ دینے کا غیر اختیاری حصہ بن جاتے ہیں علاوہ ازیں اس طرح حق دار افراد کا حق بھی تلف ہوتا ہے۔

شیئر: