Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ کمنز کا آئی پی ایل میں تیز ترین نصف سینچری کا ریکارڈ

آئی پی ایل میں دوسری تیز ترین نصف سینچری کا اعزاز سنیل نرائن اور یوسف پٹھان کے پاس ہے۔ فوٹو: سکرین گریب
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پیٹ کمنز نے ممبئی انڈیز کے خلاف 14 گیندوں پر نصف سینچری سکور کی ہے۔
بدھ کو پونے میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا۔
پیٹ کمنز کی 14 گیندوں پر نصف سینچری کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مطلوبہ ہدف چار اوورز قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کمنز نے 15 گیندیں کھیل کر 56 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اُن کی دھواں دار اننگز میں چھ چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔
انڈین پریمیئر لیگ میں اس سے قبل اوپنر کے ایل راہل نے سنہ 2018 میں پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے دہلی کی ٹیم کے خلاف 14 گیندوں پر نصف سینچری سکور کی تھی۔
آئی پی ایل میں دوسری تیز ترین نصف سینچری کا اعزاز سنیل نرائن اور یوسف پٹھان کے پاس ہے۔
یوسف پٹھان نے سنہ 2014 میں 15 گیندوں پر نصف سینچری بنائی تھی جبکہ سنہ 2017 میں سنیل نرائن نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے رائل چیلنجرز بینگلور کے خلاف 15 گیندوں پر 50 رنز سکور کیے تھے۔

شیئر: