Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے مویشیوں کی بر آمد بحال

کورونا وبا کے سبب سوڈان سے مویشیوں کی برآمد معطل ہو گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
سوڈان نے ہیلتھ پروٹوکول تبدیل ہونے پر سعودی عرب کے لیے مویشیوں کی برآمد دوبارہ شروع کر دی ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوڈان میں مویشیوں کی افزائش کے ادارے کے اعلیٰ عہدیدار امیر جعفر سعید نے کہا کہ کافی بھاگ دوڑ کے بعد سعودی عرب کے لیے بکرے دوبارہ بھیجنے کی مہم میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان نے بکروں کی برآمد کی بحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر دی ۔  
وبا کے پیش نظر سوڈان سے سعودی عرب کےلیے مویشیوں کی برآمد معطل ہو گئی تھی ۔ سوڈان اور سعودی عرب کے حکام مویشیوں کے حوالے سے قرنطینہ کے تقاضے پورے نہیں کرپارہے تھے ۔ 
یاد رہے کہ سوڈان میں 107 ملین سے زیادہ مویشی ہیں ۔ مویشیوں کی برآمدات سے اسے بھاری زرمبادلہ ملتا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سوڈان کو مویشیوں کی برآمدات سے ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ آمدنی ہوتی ہے ۔  

شیئر: