Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکومت کے 120 اداروں میں عملے کی ڈیجیٹل ٹریننگ

تین ماہ کے دوران پانچ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی حکومت کے 120 اداروں کے لیے کام کرنے والے عملے نے ڈیجیٹل مواد کے معیار اور سرچ انجن پر ویب سائٹ کی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے بارے میں تربیت حاصل کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مملکت میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے وژن 2030 کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر وزارت اطلاعات کے تعاون سے تین ماہ کے دوران پانچ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تربیت کا مقصد خاص طور پر ویب سائٹس کے صفحات کے تکنیکی معیار کو بڑھانا، سرچ انجن کی اصلاح کے درست طریقے اپنانا اور سرکاری ویب سائٹس کے وزٹ کی تعداد کو بڑھانا تھا۔
دسمبر 2020 میں ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ڈیجیٹل خواندگی کے لیے عالمی سطح پر سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔
ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی سعودی عرب کی ڈیجیٹل حکومت سےمتعلق تمام امور اور سرکاری اداروں کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ذمہ دار ہے۔
ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کا مقصد ویب سائٹس اور آن لائن پورٹلز کی کارکردگی کو بہتر بنانا، ویب سائٹس اور ڈیجیٹل مواد کی ترقی اور مارکیٹنگ کو بڑھانا اور ڈیجیٹل حکومت کے کام کو منظم کرنا ہے۔
اتھارٹی سرکاری اداروں کی کارکردگی کی پیمائش،اشارے، ٹولز اور رپورٹس جاری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
 

شیئر: