Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزاد اکبر، شہباز گِل کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفیکیشن معطل

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اقدام کے خلاف اسلام آباد سے رجوع کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر، ترجمان شہباز گِل، پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، ارسلان خالد اور محمود گوہر نفیس کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ہے اور سیکریٹری داخلہ اور ڈی ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے نام ایف آئی اے کی سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عدالت نے بدھ تک ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے کہ کس کے کہنے پر لسٹ میں نام ڈالے گئے۔‘
خیال رہے سنیچر کو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کے وزرات عظمٰی سے محروم ہونے کے بعد پیر کو مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف بطور وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، جس کے بعد ایسی اطلاعات سامنے آئیں کہ وزیراعظم کے سابق مشیر اور ترجمان شہزاد اکبر اور ڈاکٹر شہباز گِل کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور آج ناموں کو سٹاپ لسٹ میں ڈالے جانے کے حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کو معطل کر دیا ہے۔

شیئر: