Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

44ویں قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان

گذشتہ سال فیسٹیول میں 63 ممالک کی 98 فلموں کو معیار کے مطابق موقع دیا گیا۔ فوٹو ٹوئٹر
قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے منتظمین نے 44ویں فلم فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انٹرنیشنل ایونٹ 13 سے 22 نومبر 2022 تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق  انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اس تقریب کے دوران قاہرہ اوپیرا ہاؤس میں ایوارڈ یافتہ فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

فلم فیسٹیول2021 کے ایونٹ میں40 ہزار سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہوئے۔ فوٹو ٹوئٹر

اس سالانہ تقریب میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے 15 مئی سے 15 اگست تک فلموں کا اندراج کرایا جا سکے گا۔
معروف مصری اداکار اور فیسٹیول کے صدر حسین فہمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ 44 ویں فلم فیسٹیول کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ ایڈیشن فیسٹیول کی میراث کے لائق شہرت حاصل کرے گا۔
فیسٹیول کے ڈائریکٹر عامر رمسیس نے کہا ہے کہ ہم نے پروگرامنگ ٹیم کے ساتھ مل کر اس سال کی متوقع اہم فلموں پر توجہ مرکوز کر دی ہے اور فلموں کے معیار کا ہر طرح سے جائزہ لیا جائے گا۔

 شمولیت کے لیے فلم کا اندراج 15 مئی سے 15 اگست تک ہو گا۔ فوٹو عرب نیوز

گذشتہ سال ہونے والے قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 43 ویں ایڈیشن میں 63 ممالک کی 98 فلموں کو معیار کے مطابق موقع دیا گیا تھا۔
ان  فلموں کے27 ورلڈ پریمیئرز، سات بین الاقوامی پریمیئرز، 44 مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے پریمیئرز اور 15 عرب پریمیئرز ہوئے۔
فلم فیسٹیول کے گذشتہ سال2021 کے ایونٹ میں 40 ہزار سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہوئے تھے جب کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اس سے قبل کے سال میں تعداد  کم تھی۔
فیسٹیول میں معروف مصری اداکارہ نیلی کو کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ اور مصری اداکار کریم عبدالعزیز کو فاتن حمامہ ایوارڈ دیا گیا۔
 

شیئر: