Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شادی کی تصاویر جاری کردیں

دونوں کی شادی جمعرات کو ممبئی میں واستو اپارٹمنٹس میں ہوئی ہے (فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ انڈیا کے شہر ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
جمعرات کے روز عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام سے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ہم اپنے خاندانوں اور دوستوں کی موجودگی میں اپنے گھر کی اسی بالکونی میں جہاں ہم نے اپنے رشتے کے پانچ سال گزارے، وہاں شادی کرچکے ہیں۔‘
عالیہ نے لکھا کہ وہ اپنے رشتے کو مزید یادگار بنانا چاہتے ہیں اور ایسے لمحات ساتھ گزارنا چاہتے ہیں جو محبت، قہقہوں اور پیار بھری نوک جھونک سے بھرپور ہوں۔‘
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری ایک مشترکہ بیان میں عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اپنی زندگی کے اس یادگار وقت میں آپ سب کی محبت کے شکرگزار ہیں۔‘

دونوں کی شادی میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک تھے (فوٹو: انسٹاگرام)

رنبیر اور عالیہ تقریباً پانچ برسوں سے اچھے دوست تھے اور مئی 2018 میں پہلی بار رنبیر کپور دونوں کے رشتے کو ایک انٹرویو کے دوران منظرعام پر لائے تھے۔

رنبیر کپور بالی وڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے بیٹے ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)

رنبیرکپور کی والدہ رنبیر کپور اور کزن کرشمہ کپور شادی کی تقریب کے لیے ڈانس کی تیاریاں کررہے تھے اور نیتو سنگھ نے ڈانس کی پریکٹس کرنے والے گروپ کو ’ڈانس سکواڈ کا نام دیا تھا۔

دونوں کی شادی میں صرف 35 سے 40 افراد نے شرکت کی (فوٹو: انسٹاگرام)

ان دونوں کی شادی میں عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ، برطانوی انڈین اداکارہ سونی رازدان، کرن جوہر، شاہین بھٹ اور ایان مکھرجی بھی شریک ہوئے تھے۔

شیئر: