Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان  میں ایک عمرے پر اکتفا کیا جائے، وزارت حج و عمرہ 

لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ عمرے کریں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور باہر سے آنے والے زائرین سے پرزور اپیل  کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران صرف ایک عمرے پرہی  اکتفا کریں ۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ رمضان المبارک کے دوران ایک عمرے پر اکتفا حسن اخلاق کے زمرے میں آئے گا۔ 
وزارت نے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں عمرہ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان  المبارک میں ہر شخص عمرہ کرنا چاہتا ہے۔
ایثار کا تقاضا ہے کہ سب لوگ ایک عمرے پر ہی اکتفا کریں۔ ان دنوں ایک عمرہ باہمی تعاون  کی علامت ہے۔ یہ اچھے اخلاق کی بھی نشانی ہے کہ آپ دوسروں کو خود پر ترجیح دیں۔ بھیڑ بھاڑ نہ  کریں۔ 
یاد رہے کہ رمضان المبارک کے عمرے کا بے حد ثواب ہے۔ اس تناظر میں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ  وہ  زیادہ سے زیادہ عمرے کرے۔ جس سے ایسے لوگ جو پہلی بار عمرہ کررہے ہوتے ہیں اژدحام کے باعث مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔ 

شیئر: