Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں نمازیوں کے لیے 61 دروازے مختص

انتظامیہ نے 4 دروازے ایمرجنسی سروسزکے لیے مخصوص کیے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں نمازباجماعت  کے آنے جانے کے لیے 61 دروازے مختص کردیے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نماز کے لیے آنے والوں کے لیے مخصوص کیے جانے والے دروازوں میں سے  17 دروازے تیسری سعودی توسیع،  23 دروازے شاہ فہد والی توسیع، سات دروازے صفا اور مروہ  کے علاقے اور ایک دروازہ  جسر اجیاد (اجیاد پل) سے ہے۔ 
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے 4 دروازے ایمرجنسی سروسز اور  10 دروازے زائرین کو مختلف سہولیات فراہم کرنے کے لیے مخصوص کیے ہیں۔ 
مسجد الحرام کے دروازوں سے زائرین کی آمد ورفت کو منظم کرنے کے  لیے  330 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 
حرم شریف میں مردوں کے لیے  35 مصلے اور خواتین کے لیے 30 مصلے دوسری توسیع والی عمارت میں مہیا کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں زائرین کی رہنمائی کے لیے متعدد ٹریکس بھی بنائے گئے  ہیں۔ 

شیئر: