Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجار نیٹ ورک میں مزید چار سعودی شہر شامل

اب تک نیٹ ورک میں شامل شہروں کی تعداد دس ہوچکی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مزید چار شہر ’ایجار‘ ای نیٹ ورک میں شامل ہوئے ہیں۔ ایجار نے بریدہ، تبوک، حائل اور جازان کو بھی نیٹ ورک کا حصہ بنایا ہے۔ اس طرح ایجار نیٹ ورک میں شامل شہروں کی تعداد 10 ہو چکی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق آئندہ ریاض، جدہ، مکہ، دمام، مدینہ منورہ اور الخبر کے ساتھ بریدہ، تبوک، حائل اور جازان شہروں میں بھی ایجار کی سہولتیں مہیا ہوں گی۔ 
ایجار نے مارچ سے ماہانہ رپورٹ کا اجرا شروع کیا ہے۔ دو اپریل کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 85 ہزار سے زیادہ مکانوں اور دکانوں کے کرایوں کے معاہدے ہوئے۔ اس دوران سب سے زیادہ معاہدے ریاض شہر میں ہوئے ہیں۔ 
آئندہ رپورٹ میں مکانات اور دکانوں سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ الایجار گراف کا مقصد مملکت میں مکانوں اور دکانوں کے کرایے کے سیکٹر کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے۔ کوشش ہے کہ کرایے پر مکانات اور دکانوں کے حوالے سے مطلوبہ مصدقہ معلومات دی جاتی رہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: