Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹ سے مکہ کے لیے ٹرین  کرایے میں 50 فیصد رعایت

کرائے میں دی جانے والی رعایت یکم مئی تک جاری رہے گی (فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین ایکسپریس ریلوے سروس کی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ کے کرایے میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیاہے۔
سبق نیوز کے مطابق حرمین ٹرین سروس کی جانب سے دی جانے والی رعایت کا یکم مئی 2022 تک کے لیے ہے جس کے بعد معمول کے کرائے وصول کیے جائیں گے۔
واضح رہے دی جانے والی رعایت سے قبل مذکورہ کرایہ 60 ریال تھا جبکہ پچاس فیصدی رعایتی نرخوں کے بعد یہ کرایہ  30 ریال کیا گیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق رعایتی نرخ صرف ایئرپورٹ سے مکہ اسٹیشن کے لیےہی مقرر کیے گئے ہیں
خیال رہے حرمین ٹرین کا جدہ سے مدینہ منورہ کا اکانومی کلاس کا کرایہ 125 ریال جبکہ فرسٹ کلاس کا 275 ریال ہے جبکہ جدہ (سلیمانیہ اسٹیشن )  سے مکہ کا اکانومی کلاس کا کرایہ 40 جبکہ فرسٹ کلاس کا 70 ریال مقرر ہے۔
مدینہ منورہ سے مکہ کا یک طرفہ کرایہ 150 ریال اورفرسٹ کلاس کےلیے 315 ریال مقرر ہے ۔ مدینہ منورہ سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ کےلیے اکنامی کلاس 120 ریال جبکہ فرسٹ کلاس کا کرایہ 265 ریال مقررہے۔

جدہ سے مکہ مکرمہ فرسٹ کلاس کا کرایہ 70 جبکہ اکانومی کا 40 ریال ہے(فوٹو،ٹوئٹر) 

خیال رہے مذکورہ کرایوں میں 15 فیصد ویلیوایڈیٹ ٹیکس اور سروسز چارجز شامل نہیں ہے۔ ریلوے سروس کی بکنگ کے لیے سعودی ریلوے کی ویب سائٹ پرلاگ ان کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں

شیئر: