Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس اہلکار کو نازیبا اشارے اور وڈیو شیئر کرنے والے شہری گرفتار

ملزمان کو پبلک پراسکیوشن کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے( فوٹو عکاظ)
سعودی پبلک پراسیکیوٹر جنرل کےحکم پر ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار کے خلاف نازیبا اشارے کرنے اور وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے مقامی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ’ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار کو ایک مقامی شہری نے نازیبا اشارے کیے جبکہ اس کے ساتھی نے وڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اسے شیئر کیا‘۔
پولیس نے دونوں شہریوں کو گرفتار کرکے پبلک پراسکیوشن کے حوالے کیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ’ مقامی شہریوں نے جو حرکت کی وہ قانون کی نظر میں قابل سزا جرم ہے۔ دونوں کو ابتدائی تحقیقات کے بعد خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ دونوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ ’سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف جارحانہ کارروائی وہ کسی بھی شکل میں ہو جرم ہے۔ ایسا کرنے والے قانونا سحت سزا کے مستحق ہوتے ہیں‘۔
 

شیئر: