Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہدایتکار ابھینے دیو مزاحیہ فلم بنائینگے

ممبئی ...بالی ووڈ ہدایت کار ابھینے دیو، عامر خان کی فلم تھری ایڈئیٹس میں چتور راما لنگم کا کردار ادا کرنے والے اومی ویدھ اورعرفان خان کو لے کر مزاحیہ فلم رائتا بنانے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم 3ایڈیٹس میں چتور راما لنگم کے کردارمیںفلم بینوں کا دل جیتنے والے اومی ویدھ کا فلم میں مزاحیہ اداکار کا کردار ہوگا۔ ابھینے نے کہا کہ اس رول کے لئے مجھے اومی کے سوااور کوئی نہیں بھایا۔ انہیں بالی ووڈ میں واپس لانے کےلئے طویل سفر طے کرکے امریکہ جانا پڑا۔یہ مزاحیہ فلم ہوگی ،اس کی تیاریاں شروع کردیں۔ اومی شوٹنگ کےلئے بعد آئیں گے۔

 

شیئر: