Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان چیریٹی مہم میں507 ملین ڈالر سے زیادہ کے عطیات

عطیات جمع کرنے کی مہم احسان پلیٹ فارم کے ذریعے چلائی جا رہی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں نیشنل پلیٹ فارم فارچیریٹیبل ورک جسے احسان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے رمضان چیریٹی مہم کے آغاز سے اب تک 507 ملین ڈالر سے زیادہ کے عطیات اکھٹے کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رمضان چیریٹی مہم کا افتتاح شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 8 ملین ڈالر اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 5.333 ملین ڈالر کے عطیہ سے کیا گیا۔
اس سال کی رمضان مہم نے یتیم، بیمار اور ضعیف لوگوں سمیت مالی مشکلات سے دوچار افراد کے لیے اب تک 507 ملین ڈالر کے عطیات اکھٹے کیے ہیں۔
عطیات جمع کرنے کی مہم احسان پلیٹ فارم کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے یہ پلیٹ فارم ملک میں چیرٹی کو فروغ دینے اور اس کی سپورٹ کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم سے اب تک تقریباً 50 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
2021 میں شروع  کیے گئے احسان پروگرام کا مقصد سعودی معاشرے میں چیرٹی کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
اسے مملکت کے غیر منافع بخش شعبے کی کارکردگی اور بھروسے کو بڑھا کر خیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی شفافیت کے ذریعے عطیات کی حوصلہ افزائی کرنا اور مختلف سرکاری اداروں اور شعبوں کے ساتھ کام کرنا ہے۔
اسے مملکت میں رہنے والے لوگوں کے لیے آسانی سے قابل رسائی تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ مختلف وجوہ جیسے خاندانوں کو فوڈ باسکٹ دینے، بوڑھوں کی دیکھ بھال، طبی مریضوں کی مدد اور یتیموں کے لیے تعلیمی ٹیوشن اور سامان کا احاطہ کرنے کے لیے عطیہ کر سکیں۔
احسان پلیٹ فارم افراد، کمپنیوں اور بینکوں سے پلیٹ فارم کی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن اور بینیفیکٹر کال سینٹر 8001247000 کے ساتھ ساتھ ایس یم ایس کے ذریعے عطیات وصول کرتا ہے۔
احسان کی نگرانی11 سرکاری اداروں کی ایک کمیٹی اور شیخ عبداللہ المطلق کی سربراہی میں ایک شرعی کمیٹی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال رمضان عطیات مہم میں شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دئیےجانے عطیات کے بعد احسان پروگرام کے ذریعےعطیات مہم ایک بلین ریال سے تجاوز کرگئی تھی۔

شیئر: