Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کو مطلوبہ سہولتوں کی عدم فراہمی، 10 کمپنیوں پر جرمانے 

ہر کمپنی پر پچاس ہزار ریال کا جرمانہ کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ زائرین کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے میں کوتاہی پر 10عمرہ کمپنیوں پر جرمانے کیے گئے ہیں‘۔
کمپنیوں نےعمرہ زائرین کو رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کرنے میں کوتاہی کی تھی۔ ہر کمپنی پر 50 ہزار ریال کا جرمانہ کیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے انتباہ کیا کہ ’جوعمرہ کمپنی زائرین کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی بھی کوتاہی کرے گی اس کے ساتھ  رعایت نہیں برتی جائے گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’عمرہ زائرین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تفتیشی کارروائی جاری رہےگی‘۔
وزارت حج و عمرہ نے اندرون و بیرون مملکت کے تمام زائرین سے کہا ہے کہ ’وہ صرف لائسنس ہولڈرز کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ معاملات کریں۔ ایسی کسی بھی کمپنی یا ادارے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کریں جس کے پاس لائسنس نہ ہو‘۔ 

شیئر: