Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوعشروں میں 42 لاکھ عمرہ زائرین کی آمد

حرم شریف سے نکلنے کے لیے دروازے بھی مخصوص کیے گئے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے ابتدائی دو عشروں کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین نے عمرہ کیا۔ 
ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کے  سربراہ کے سیکریٹری انجینیئر اسامہ الحجیلی نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں نے عمرہ زائرین اور نمازیوں کو منظم شکل میں عمرہ کرایا اور عبادت کا موقع فراہم کیا۔ خانہ کعبہ کے طوافِ ’مقام ابراہیم‘ پر طواف کی سنتوں اور ’صفا و مروہ‘ کی سعی منظم شکل میں کرائی۔ 
الحجیلی نے بتایا کہ نمازیوں کے لیے مصلے متعین کیے گئے۔ اس سلسلے میں خواتین و حضرات کے مصلوں کی نشاندہی کی گئی۔ وہاں تک پہنچنے اور حرم شریف سے نکلنے کے لیے دروازے بھی مخصوص کیے گئے ہیں۔ 
الحجیلی نے اطمینان دلایا کہ خانہ کعبہ کا طواف ہو یا صفا و مروہ کی سعی ہو یا مقام ابراہیم پر طواف کی سنتیں ہوں یا دینی آگہی والے پروگرام ہوں یا تراویح اور تہجد کا سلسلہ ہو یہ تمام کام کورونا وبا سے بچاؤ کی تدابیر کے ساتھ باقاعدگی سے کرائے گئے۔ 
ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے جو حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ہیں تمام انتظامات اپنی نگرانی میں کرائے۔ 

شیئر: