Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی پروازوں اور نشستوں میں اضافہ، ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کےلیے اقدامات

ان اقدامات کا نتیجہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں نکلے گا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں محکمہ شہری ہوابازی نے داخلی پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے ایک بیان میں کہا کہ’ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ داخلی پروازوں کے بعض زمروں کے ٹکٹ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ صورتحال پر کنٹرول کے لیے کئی اقدامات کیے جارہے ہیں‘۔
بیان کے مطابق’ ان میں سے اہم یہ ہے کہ پروازوں اور نشستوں کی تعداد میں اضافہ کرایا جارہا ہے۔ ان اقدامات کا نتیجہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں نکلے گا‘۔ 
 محکمہ شہری ہوابازی نے داخلی پروازوں کے لیے ٹکٹوں کے مناسب نرخ اور نشستوں کی تعداد میں ممکنہ حد تک توسیع کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔  
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ’ مسافروں کے  حقوق اور ان کا تحفظ  ترجیح ہے۔ اس کا پورا خیال رکھا جائے گا‘۔ 
فضائی کمپنیوں اوربکنگ ویب سائٹس کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل کے وسط تک فضائی ٹکٹوں کے نرخ مستحکم تھے۔ اپریل کے آخری ہفتے اور مئی کے پہلے ہفتے کے لیے بکنگ مشکل ہوگئی ہے، اس دوران ٹکٹ مہنگے ہیں۔ 
اندرون ملک سب سے زیادہ مہنگے ٹکٹ جدہ کے ہیں۔ جدہ، ریاض، جدہ اکانومی کلاس کا ٹکٹ تین ہزار ریال تک میں دستیاب ہے۔  
جدہ کے بعد مدینہ، ریاض،مدینہ کا ٹکٹ 2500 ریال میں مل رہا ہے۔

شیئر: