Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 98 کیسز کی تصدیق ، 2 ہلاکتیں

ویکسین کی چوتھی خوراک لگائے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی  ہے۔ 27 اپریل بروز بدھ کومملکت کے مختلف ریجنزمیں کورونا کےمزید 98 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے کیسزسامنے آنے کے بعد اب تک اس وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 730 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا سے صتحیابی کے تناسب میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ایک ہی دن میں کوورنا سے 177 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 41 ہزار 235 ہو گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا سے 2 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے اب تک 9 ہزار 84 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
مملکت کے مختلف ریجنزمیں کورونا وائرس میں مبتلا زیر علاج مریضوں میں سے 43 کی حالت نازک ہے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ۔

کورونا میں مبتلا 43 افراد کی حالت نازک ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ویکسینز کی 6 کروڑ 42 لاکھ 3 ہزار671 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی ، دوسری اور تیسری خوراک شامل ہیں۔
ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے وزارت صحت نے گزشتہ روز ہی 50 سال اور اس سے زائدعمرکے افراد کےلیے بوسٹرڈوز کی دوسری خوراک لگائے جانے کی ہدایت کی ہے

شیئر: