Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 50 سال سے زیادہ افراد کے لیے کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک

صحتی ایپ کے ذریعے چوتھی خوراک کی تاریخ حاصل کی جا سکتی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لینے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ 50 برس اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں چوتھی خوراک کے لیے  بکنگ کراسکتے ہیں‘۔
وزارت صحت نے کہا کہ’ 50 برس اور اس سے زیادہ عمر کے جو افراد تیسری خوراک لے چکے ہیں اور اس پر 8 ماہ گزر چکے ہیں وہ صحتی ایپ کے ذریعے چوتھی خوراک کی تاریخ حاصل کرسکتے ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ اب تک سعودی عرب کے تمام ریجنز میں ویکسین کی 6 کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 604  خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی، دوسری اور تیسری خوراک شامل ہے۔
 سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے مفت ویکسین لگائی جاتی ہے جس کے لیے مملکت کے تمام شہروں میں خصوصی ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں جانے سے قبل توکلنا یا صحتی ایپ پربکنگ کرانا ہوتی ہے۔

شیئر: