Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین عمرے کے دوران فوٹو گرافی سے گریز کریں: وزارت حج و عمرہ 

حد سے زیادہ فوٹو گرافی عبادت کے ماحول کو متاثر کررہی ہے(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’زائرین خانہ کعبہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کرتے ہوئے فوٹو اور وڈیو گرافی سے گریز کریں۔ یکسو ہوکرعبادت کی جائے۔ حد سے زیادہ فوٹو گرافی عبادت کے ماحول کو متاثر کررہی ہے‘۔  
وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’مسجد الحرام میں عمرے کے دوران فوٹو گرافیعبادت میں خلل پیدا کررہی ہے۔ فوٹو گرافی کے دوران قریب سے گزرنے والوں کی روحانی کیفیت متاثر ہوتی ہے‘۔
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ’جو لوگ زائرین میں فوٹو گرافی اور وڈیو میں دلچسپی رکھتے ہوں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ طواف و سعی اور نماز کے دوران دوسرے زائرین کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں الجھن میں نہ ڈالیں‘۔ 
وزارت حج و عمرہ نے رمضان کے آخری عشرے میں اژدحام کے پیش نظر زائرین کو مشورہ دیا کہ’ وہ نئےماسک کا استعمال کریں۔ طواف اور سعی میں تیزی نہ دکھائیں، مسجد الحرام میں زیادہ سامان نہ لے جائیں‘۔

شیئر: