Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : 2 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ، 275 نئے مریض

امارات میں اب تک مرنے والوں کی تعداد  2302 ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 82 ہزار 907  ٹیسٹ کیے گئے۔
اماراتی  اخبار’ البیان‘ کے مطابق صحت ادارے  کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے  275 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔  اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد  8 لاکھ 98 ہزار 45 ہوچکے ہیں۔
امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 334 افراد صحت یاب ہوئے اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  8 لاکھ 81 ہزار  148 ہوچکی ہے۔
کورونا سے جمعرات کو کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: