جنگ کا خاتمہ، قطری ثالثوں نے ایران کو نیا مسودہ پیش کر دیا:: سرکاری عہدیدار
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے لیے قطر کے ثالثوں نے ایک نیا مسودہ پیش کیا ہے، جس پر تہران غور کر رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے ہونے والی بات چیت سے وافقیت رکھنے والے ایک عہدیدار کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تہران کی جانب سے رواں ہفتے کے اختتام تک جواب دیے جانے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ تجویز اتوار کو ایران کو پیش کی گئی تھی۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو رواں ہفتے ایران پر دوبارہ حملے شروع کر سکتے ہیں۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ یہ تجویز اتوار کے روز ایران کو پیش کی گئی تھی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خدشات بڑھ رہے ہیں کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو رواں ہفتے ایران پر دوبارہ حملے شروع کر سکتے ہیں۔
اسرائیل شروع سے ہی جنگ میں شامل رہا ہے اور امریکہ نے اس کے ساتھ مل کر 28 فروری کو ایران پر حملہ کیا تھا۔