Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیراتی ٹھیکیداروں کو میونسپلٹی کا انتباہ

گڑھے نہ بھرنے پر10 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے تعمیراتی کنٹرکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ کام مکمل ہونے کے بعد کھودی گئی زمین کو فوری طورپرہموار کرکے گڑھے کو ختم کردیں ۔
اخبار 24 نے مکہ بلدیہ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ وزارت بلدیات ودہی ترقی کی جانب سے سڑکوں اور شاہراہوں کے علاوہ دیگر مقامات پرکھدائی و اصلاح ومرمت کا کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کام مکمل ہوتے ہی کسی تاخیر کے بغیر فوری طورپرگڑھے بھرکرسڑک یا راہ گزر کی اصلا ح کردیں۔
وزارت بلدیات کے قانون کے مطابق ایسے کنٹریکٹرزپرجرمانہ عائد کیا جائے گا جو کام مکمل ہونے کے بعد گڑھے کو اسی حالت میں چھوڑ جائے۔
خلاف ورزی کے مرتکب ہونےوالے کنٹریکٹرپر5 سے 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے جبکہ وہ اس امر کا بھی پابند ہوگا کہ وہ گڑھے کو فوری طورپربھرے اورسڑک کو ہموار کرے۔
خیال رہے بعض کنٹریکٹرز شاہراہوں یا گلی محلے میں اصلاح ومرمت کا کام کرنے کے بعد کھودے جانے والے گڑھے کو دوبارہ نہیں بھرتے جس کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے ماضی میں بھی بلدیہ کی جانب سے ٹھیکیداروں کےلیے سخت قانون سازی کی گئی تھی جس کا مقصد انکے کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے معیار کو بہتربنانا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں