اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نہیں چل سکتا۔ ٹویٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ مردان کے واقعہ پر آئی جی خیبر پختونخوا کے ساتھ رابطے میں ہوں اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ واضح رہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے معاملے پر تشدد سے ایک طالبعلم ہلاک ہو گیا ۔ اس واقعہ کے بعد یونیورسٹی بند کردی گئی ۔پولیس نے 20 نامزد ملزمان میں سے 8 کو گرفتار کر لیا ۔ دریں اثناءعمران خان نے افغانستان میں جی بی یو 43 بم گرانے کے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بم نے ایک میل کے علاقے میں تمام چیزوں کو تباہ کر دیا ۔








