Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی جی خان میں 10 دہشت گردہلاک،3اہلکار جاں بحق

ڈی جی خان ...ڈیرہ غازی خان میں رینجرز، حساس اداروں اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں،سہولت کاروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔9 سے 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان سے 15 کلومیٹر جنوب میں چوٹی زیریں کے نزدیک بستی دادوانی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا گیا توفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ محمد اصغر دادوانی عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقاص دادوانی اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ جاں بحق اہلکاروں میں حوالدار آصف، سپاہی آفتاب اور عزیزاللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تا حال جاری ہے ۔

 

شیئر: