Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میونسپلٹی کی عید مہم ،راہ گیروں میں تحائف کی تقسیم

’خوشیاں تقسیم کرو‘ کے عنوان سے مہم کوہرایک نے پسند کیا(فوٹو، ٹوئٹر)
عید الفطرکے پہلے روز طائف میونسپلٹی کی جانب سے شہریوں میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ میونسپلٹی کے رضاکاروں نے 2 ہزار سے زائد تحائف تقسیم کیے۔
سبق نیوز کے مطابق میونسپلٹی انتظامیہ کی جانب سے عید الفطرکے پرمسرت موقع پرعوامی مقامات پرراہ گیروں کے ساتھ عید کا تہوار منانے کا نیا انداز پیش کیا گیا جسے ہرمکتبہ فکرنے سراہا۔
رضاکار طائف ریجن کے مختلف مقامات پرموجود تھے جو راہگیروں میں پھول ، مٹھائیاں اورمختلف تحائف تقسیم کررہے تھے۔
خوشیاں تقسیم کرنے کی اس مہم میں ہرعمر اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے رضا کاروں نے شرکت کی جنہوں نے عید نماز کے بعد سے یہ کام شروع کیا جو دیر تک جاری رہا۔

شیئر: