Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 209 نئے مریض، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک لاکھ 54 ہزار ٹیسٹ کیے گئے( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 209 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق منگل 3 مئی کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 54 ہزار885 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 99 ہزار242 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 289 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 82 ہزار880 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 2 ہزار912 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 47 لاکھ 39 ہزار833 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: