Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

تیزہواؤں اور بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہوئی ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)
رمضان کے آخری دنوں میں شدید گرمی کا سلسلہ ٹوٹنے کے بعد اب عید کے دوسرے روز محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بدھ کو سامنے آنے والی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ چار مئی کو گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی بلوچستان، بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔
موسم سے متعلق پیشگوئی میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ بارش کے ساتھ ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کا بھی امکان ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر محتاط ڈرائیونگ کریں۔
موسمی اتار چڑھاؤ کی نشاندہی کرنے والی سروسز کے مطابق بدھ کو دن 11 بجے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم 28 درجے تھا، جو تین روز قبل اس وقت 39 ڈگری کو چھو رہا تھا۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوا اور بارش کے بعد گرمی کی حدت کم ہوئی ہے۔
بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کے باعث پہاڑی علاقوں میں گھروں کی چھتے اڑنے اور مختلف مقامات سے دیواریں و درخت گرنے کی واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

شیئر: