Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا بعض صارفین سے ٹوئٹر استعمال کرنے کا معاوضہ وصول کیا جائے گا؟

ایلن مسک نے ایک حالیہ معاہدے کے تحت ٹوئٹر کو خریدا ہے (فائل فوٹو: ٹیڈ)
مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کے کچھ مخصوص استعمال کے بدلے قیمت وصول کی جا سکتی ہے۔
بدھ کو کی گئی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’عام صارفین کے لیے ٹوئٹر مفت رہے گا تاہم کچھ کمرشل اور حکومتی سطح کے استعمال کے لیے اس کے نرخ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔‘
ایلون مسک کی جانب سے یہ انکشاف ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا گیا تو اس کے ساتھ ہی دوسرے پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ فری میسنز کے زوال کے بعد ان کی خدمات دوسروں کے حوالے ہو رہی ہیں۔

ایک حالیہ معاہدے کے تحت ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک اس سے قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے پلیٹ فارم کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنائیں گے۔
چند روز قبل دیے گئے ایک پیغام میں ایلون مسک نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ میسیجنگ ایپ سگنل کی طرح ٹوئٹر کے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہونے چاہیں تاکہ کوئی ان کی جاسوسی نہ کر سکے۔

ٹوئٹر کی موجودہ پالیسی کے تحت ادارہ صارفین کو آگاہ کرتا ہے کہ وہ خلاف ورزیوں یا حکومتی درخواستوں پر ڈی ایمز کو ریویو کر سکتے ہیں۔

دنیا کے مالدار ترین آدمی کا اعزاز رکھنے والے ایلون مسک الیکٹرک کاریں بنانے والے ادارے ٹیسلا، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام پے پال کے شریک بانی ہیں۔ انہوں نے خلائی سفر کے لیے سپیس ایکس نامی ادارے سمیت متعدد ادارے قائم کیے ہیں۔

شیئر: