Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلمساز ہیرانی،رنبیر کپور کے پرستاربن گئے

نئی دہلی...بالی ووڈ فلمساز راج کمار ہیرانی اداکار رنبیر کپور کی اداکاری سے متاثر ہوکر ان کے مداح بن گئے۔ راج کمار ہیرانی، سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں رنبیر کپور، سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ رنبیر کپور ہو بہو سنجے دت جیسے نظر آرہے ہیں۔ ہیرانی نے کہا کہ رنبیر نے سنجے دت کے کردار میں خود کو جس طرح ڈھالا ہے، وہ انہیں دیکھ کر حیران ہیں۔ وہ ہر روز صبح تین بجے اٹھ جاتے تھے پھر5گھنٹے انہیں میک اپ کے لئے بیٹھنا ہوتا تھا۔لیکن انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔ان سے آپ 12 گھنٹے بھی کام کروا لیں وہ انکار نہیں کرتے۔ وہ ہمیشہ کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور کام کو توجہ دیتے ہیں۔ میں نے کبھی کسی بات کی شکایت کرتے نہیں دیکھا اس وجہ سے میں خود ان کا پرستار بن گیا ہوں۔ خوش قسمت ہوں کہ ایسے دور میں فلمیں بنا رہا ہوں، جس میں رنبیر جیسے نوجوان اداکار بھی ہیں۔ 
 

 

شیئر: