Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار خلانوردوں کا بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے واپسی کا سفر

طویل عرصے تک انٹرنیشنل سپیس سٹیشن(آئی ایس ایس) میں رہنے والی تیسری ٹیم زمین کی جانب واپسی کے سفر پر روانہ ہو گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ناسا کے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں چھ ماہ گزارنے کے بعد جمعرات کو ان چار خلا نوردوں کے زمین کی جانب سفر کا آغاز ہوا۔
بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے زمین کی جانب آنے والے سپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول میں ناسا کے تین امریکی اور یورپی سپیس ایجنسی کا ایک خلانورد شامل ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ خلانوردوں کو واپس لانے والا سپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول 24 گھنٹے سے کم وقت میں زمین پر لینڈ کرے گا۔

شیئر: