Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ خان کو میڈیا ضرورت سے زیادہ کوریج دے رہا ہے ‘ میرا

لاہور- - - - - - فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو میڈیا ضرورت سے زیادہ کوریج دے رہا ہے ، شاہ رخ خان کے مد مقابل مجھ سمیت کسی بھی اداکارہ کو کاسٹ کیا جاتا تو وہ بھی اتنی ہی کامیاب ہوتی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ہمیشہ اچھے فن کی قدر دان رہی ہوں اور کبھی بھی تعریف کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لیا ۔ میں نے سب سے پہلے پاکستانی اداکارائوں کے لئے بالی ووڈ کے دروازے کھولے تھے اور مجھے بھی بھارت میں بڑی مقبولیت اور شہرت ملی جو آج بھی برقرار ہے ۔ میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ممکنہ طور پر بھارت میں کسی بھی اچھے پراجیکٹ میں کام کر سکتی ہوں ، میرے اور مہیش بھٹ کے درمیان اچھے مراسم آج بھی ہیں اور میں دل سے ان کی عزت کرتی ہوں ۔

شیئر: