Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ سے چھ ماہ کے دوران 25 ملین افراد نے سفر کیا 

اکتوبر میں ایکسپو دبئی 2020 کا آغاز ہوا تھا (فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کے محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ’ یکم اکتوبر2021 سے31 مارچ  2022 تک چھ ماہ کے دوران دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 25 ملین افراد نے سفر کیا ہے‘۔
اس دوران ایکسپو دبئی 2020 کے پروگرام بھی جاری رہے۔ سفر کرنے والوں کی کل تعداد 24 ملین 9 لاکھ 21 ہزار837 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مارچ کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد 5.28 ملین سے زیادہ رہی ہے جو کووڈ وبا کے بعد ریکارڈ تعداد ہے۔ 
دسمبرمیں 4.5 ملین اور فروری کے دوران 4 ملین افراد نے سفر کیا۔ نومبر2021 کے دوران 3.8 ملین سے زیادہ افراد نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کیا جبکہ جنوری میں3.7 ملین اوراکتوبر2021 کے دوران یہ تعداد 3.6 ملین رہی ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں ایکسپو دبئی 2020 کا آغاز ہوا تھا۔ 
 دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی فضائی کمپنیوں نے 194 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلائیں۔ 73 قومی اور بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی جانب سے91 ممالک کے لیے سفر کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

شیئر: