Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی، ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

’آرامکو کمپنی کی مالیت 2.464 ٹریلین ڈالر ہوگئی ہے‘ (فوٹو: الشرق الاسط)
سعودی آرامکو کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ کر 46.20 ریال ہوگئی ہے جس کے باعث اب آرامکو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو کمپنی کی مالیت 2.464 ٹریلین ڈالر ہوگئی ہے جس کے بعد اب وہ ایپل سے بھی آگے بڑھ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ایپل کمپنی کی مالیت 2.461 ٹرلین ڈالر ہے اور ترتیب کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہونے سے آرامکو کمپنی کو بڑا فائدہ ہوا ہے جبکہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ سے ایپل اور ٹیکنالوجی کی دیگر کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کی پابندیوں کے عروج کے زمانے میں ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ کمپنیوں کے کاروبار میں کافی تیزی آئی تھی۔
آرامکو اور ایپل کے بعد عالمی مارکیٹ میں مائیکروسافٹ تیسرے نمبر پر آتی ہے جس کی مالیت 1.979 ٹریلین ڈالر ہے۔

شیئر: