Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معدنیات کے شعبے کا حجم 70 ارب ریال تک پہنچ گیا: سعودی وزیر صنعت 

2021 کے دوران 30 ارب ریال سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ’مملکت میں معدنیات کے شعبےکا حجم 70 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے‘۔
وہ پیر کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منعقدہ افریقی معدنیاتی کانفرنس ‘اندابا‘ کے پروگرام سے خطاب اورالعربیہ چینل سے گفتگو کررہے تھے۔
بندرالخریف نے کہا کہ’ سعودی عرب معدنیات کے شعبےکو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  اس حوالے سے 2020 میں معدنیات کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا قانون جاری کیا جس میں سعودی اورغیرملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی‘۔ 
سعودی وزیر صنعت نے کہا کہ’ کانکنی سے متعلق صنعتوں کے لیے ترغیبات ہیں۔ مملکت میں کانکنی کی منفرد مارکیٹ قائم ہوگی۔ معدنیات کو صنعتوں سے جوڑا جارہا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ کئی غیرملکی کمپنیوں نے زنک اور تانبے سے مالا مال الخنیقیہ علاقے کی آخری نیلامی میں شرکت کی اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مملکت سرمایہ کاروں کو معدنیات پر سرمایہ لگانے کی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے‘۔ 
وزیر صنعت نے کہا کہ’ سعودی عرب میں 2021 کے دوران 30 ارب ریال سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ان میں سے بعض منصوبے ایسے ہیں جن میں سعودی اور غیرملکی دونوں مل کر کام کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: