Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کی زیارت، عمرہ زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر

مدینہ منورہ پہنچنے والے عمرہ زائرین کی تعداد  15 لاکھ سے زیادہ  ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں اس سال عمرہ موسم کے آغاز سے پیر 9 مئی 2022  تک پاکستان سے 2 لاکھ ایک ہزار 3 عمرہ زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمرہ موسم کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے مدینہ منورہ پہنچنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 960 تک پہنچ گئی ہے۔

 پاکستان سے 2 لاکھ ایک ہزار زائرین  مدینہ منورہ پہنچے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار  کے مطابق ان میں سے 13 لاکھ 380 واپس جا چکے جبکہ 9 مئی تک مدینہ منورہ میں  باقی رہ جانے والےعمرہ زائرین کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار580 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
وزارت حج وعمرہ برائے امور زیارت نے بیان میں کہا کہ اس سال مدینہ منورہ آنے والوں میں سب سے زیادہ عراقی عمرہ زائرین تھے۔ ان کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 815 رہی۔ پاکستانی عمرہ زائرین دوسرے نمبر پر رہے ان کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 3 ریکارڈ کی گئی۔

مدینہ منورہ آنے والوں میں سب سے زیادہ عراقی عمرہ زائرین تھے(فوٹو: ایس پی اے)

انڈونیشی عمرہ زائرین ایک لاکھ 71 ہزار 898 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ مصری عمرہ زائرین کی تعداد 95 ہزار907 رہی ہے۔
رمضان کے دوران مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز کے لیے 2 لاکھ 62 ہزار781 پرمٹ جاری ہوئے۔ ان میں سے ایک لاکھ 16 ہزار 45 خواتین تھیں۔ 

شیئر: