Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے لیے دو روز میں کتنے پاکستانیوں نے درخواست دی؟

پاکستان میں سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے (فائل فوٹو: حرمین شریفین)
پاکستان میں حج 2022 کے لیے بینکوں کے ذریعے درخواستیں دینے کا عمل شروع ہونے کے بعد دو روز میں 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق درخواستوں کی وصولی کے ابتدائی دو روز میں 14247 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
حج 2022 کے لیے درخواست دینے والوں سے کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ، ہیلتھ سرٹیفیکیٹ، سعودی عرب کا منظور شدہ ویکسین سرٹیفیکیٹ اور ٹوکن رقم جمع کرانا لازم ہے۔
پاکستان سے رواں برس 81132 افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

وزارت حج کے جوائنٹ سیکرٹری کے مطابق تاحال سعودی عرب سے لازم حج اخراجات کی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے۔
قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے اعلان میں کہا گیا تھا کہ رواں برس دنیا بھر سے 10 لاکھ حجاج فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج کی تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ سیزن 30 شوال کو مکمل ہو جائے گا۔
مملکت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ حج کرنے کے خواہشمند حج ویزہ پر ہی یہ فریضہ ادا کر سکتے ہیں، جو افراد وزٹ، سیاحت یا کسی اور ویزہ پر سعودی عرب میں موجود ہوں وہ حج نہیں کر سکیں گے۔

شیئر: